رواں مالی سال ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ،اسٹیٹ بینک رپورٹ

0
11

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ رواں مالی سال ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق نومبر2025میں ملکی ترسیلات زرمیں 9فیصداضافہ ہونےسے 3.19 ارب ڈالرموصول ہوئے،جبکہ نومبر2024میں ترسیلات زر2.92ارب ڈالرموصول ہوئےتھے ،اکتوبر 2025میں ترسیلات زر7فیصدکم ہونےسے3.4ارب ڈالرموصول ہوئےتھے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ رواں مالی سال جولائی سےنومبرتک ترسیلات زرمیں9فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاجس کےباعث 16.145ارب ڈالرپرپہنچ گئے،گزشتہ مالی سال5ماہ میں ترسیلات زر14.766 ارب ڈالرموصول ہوئےتھے۔

Leave a reply