لاہور کے فضائی آلودگی انڈیکس میں بہتری کے آثار نمایاں

لاہور کے فضائی آلودگی انڈیکس میں بہتری کے آثار نمایاں،لاہور میں حکومتی اقدامات کے باعث اے کیو آئی میں بتدریج بہتری کے آثار سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رات و صبح کمزور ہوائیں، آلودگی بڑھنے پر اداروں نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ غیر مطابقت رکھنے والی تمام تعمیراتی سائٹس ریڈ لسٹ میں شامل کردی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے زیر تعمیر سائٹس کو ملبہ فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے، ورنہ بھاری جرمانےہوں گے۔
ای پی اے نے ہائی اے کیو آئی زونز میں بڑا کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا ہے، جبکہ شہر بھر میں 18 کارروائیاں کی گئیں اور یو ای ٹی ہاٹ سپاٹ میں دھول کم کرنے کیلئے واٹر سپرنکلنگ آپریشن بھی کیا گیا۔16 تعمیراتی سائٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں۔
یونین ٹاؤن عبد الستار ایدھی روڈ پر سائٹ سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات کیساتھ عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ گھر سےباہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور حساس و بیمار افراداپنا بھرپور خیال رکھیں،کیونکہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئےشہریوں کاتعاون ہرصورت ناگزیر ہے۔















