دسمبر میں بارشیں جم کربرسیں گی ،بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

0
6

دسمبر میں بارشیں جم کربرسیں گی،محکمہ موسمیات نےبارشوں کے نئے سلسلے اوربرفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے اس وقت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ،تاہم 18 سے20دسمبر کے دوران شمالی علاقہ جات میں برفباری، جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے،مری ،گلیات اورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ لاہور،سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ اورگوجرانوالہ میں دھندمتوقع ہے، اُدھر گجرات،جہلم ،ساہیوال،ملتان،خانیوال اورکوٹ ادومیں بھی دھندکاامکان ہے، دوسری جانب بہاولپو ر،رحیم یارخان،راجن پوراورگردونواح میں سموگ متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرد رہنےکی توقع ہے،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کاامکان ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنےکی توقع ہے، پشاور،صوابی ،مردان،چارسدہ،نوشہرہ اورڈیرہ اسماعیل خان میں دھندمتوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کابتاناہےکہ آزادکشمیرمیں موسم سردرہنےکاامکان ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،گلگت بلتستان میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply