تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی کانفرنس کےانعقادکااعلان

0
8

تحریک تحفظ آئین پاکستان نےاسلام آبادمیں قومی کانفرنس کےانعقادکااعلان کردیا۔
محموداچکزئی کی زیرصدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کاغیررسمی اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں راجہ ناصرعباس ،اسدقیصر،مصطفیٰ نوازکھوکھر اوردیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں سیاسی،آئینی اور پارلیمانی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نےاسلام آبادمیں قومی کانفرنس کےانعقادکااعلان کیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیہ کےمطابق 20اور21دسمبرکواسلام آبادمیں قومی مشاورتی کانفرنس کاانعقادکریں گے،اپوزیشن جماعتوں ،بارکونسلزاورانسانی حقوق تنظیموں کومدعوکرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔
اجلاس میں خیبرپختونخوامیں گورنرراج سےمتعلق بیانات پرتشویش کااظہارکیاگیا،کانفرنس کےانتظامات کیلئےمصطفیٰ ،حسین یوسفزئی اورخالدچودھری کی کمیٹی قائم کی گئی۔

Leave a reply