ٹیرف میراپسندیدہ لفظ ہے، ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آرہے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ٹیرف میراپسندیدہ لفظ بن چکا ہے، ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آرہے ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےپینسلوینیامیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ انرجی کمپنی پینسلووینیا میں100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگی،سعودی عرب،قطراوریواےای نے4 ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کااعلان کیاہے،تینوں ملکوں کےسربراہان نےکہاایک سال کےمقابلےمیں امریکااب ہارڈ اسٹیٹ بن چکاہے۔
ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ ٹیرف میراپسندیدہ لفظ بن چکاہے،ٹیرف کےذریعےامریکامیں اربوں ڈالرآرہےہیں،ہم ٹیرف کی رقم سےکسانوں کو12ارب ڈالرکی امداددےرہےہیں،امریکامیں تیل کی قیمت2ڈالرفی گیلن سےکم ہوگئی ہے،میری کوششوں سےمحنت کشوں کی آمدنی ڈبل ہوچکی ہے،بائیڈن کی حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی۔
امریکی صدرنےکہاکہ بائیڈن دورمیں 25ملین افرادغیرقانونی طورپرامریکامیں داخل ہوئے،دنیامیں سخت ترین بارڈرنارتھ کوریاکاہے،امریکی تاریخ میں پہلی بارریورس مائیگریشن ہورہی ہے۔















