پرو ہاکی لیگ :پاکستان کومسلسل تیسری شکست ،نیدرلینڈز نےمیچ جیت لیا

0
16

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کومسلسل تیسری شکست کاسامنا،نیدرلینڈز نےمیچ جیت لیا۔
ارجنٹینا کےشہرسنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ تیسرےمیچ میں گرین شرٹس پھر ناکام ہوگئی،میچ کے پہلے مرحلے کے دوران نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔
قومی ٹیم کی جانب سےمحمد سفیان خان 2 اور رانا وحید اشرف ایک گول کرنےمیں کامیاب ہوئے ۔پاکستان اپنا چوتھا میچ 15 دسمبرکو میزبان ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان ارجنٹینا کے ہاتھوں تین دو سے بھی شکست ہو ئی تھی جبکہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈ سے 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a reply