
اسٹیٹ بینک نےنئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،جس میں شرح سود50بیسزکم کردی گئی۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدنےکی،اجلاس میں معاشی حالات ،بیرونی قرضہ اوردیگراہم اشاریوں پرغور کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک نےشرح سودمیں اعشاریہ5فیصدکمی کااعلان کرتےہوئے سودکی نئی شرح 10.50فیصد مقررکی ہے۔
نومبر2025تک ملک میں مہنگائی کی شرح6.1فیصدپررہی تھی،رواں سال جولائی سےاکتوبرملک کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ733ملین ڈالررہاہے۔
واضح رہےکہ ماہرین کاکہناتھاکہ افراط زرکےخطرات کےباعث شرح سود11 فیصد پر برقرار رہنےکاامکان ہے،سیلاب کےبعدخوراک اورٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں عدم استحکام تاحال برقرارہے۔
ماہرین کابتاناتھاکہ اسٹیٹ بینک نےاکتوبر2025میں بھی شرح سودکو برقرار رکھاتھا،نئےمالی سال کے آغازسےپالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ برقرارہے۔















