کمال احمدرضوی کومداحوں سےبچھڑے10برس بیت گئے

0
9

طنز و مزاح کا ناقابل فراموش نام اداکار کمال احمد رضوی کومداحوں سے بچھڑے 10برس بیت گئے۔
اداکارکمال احمدرضوی 1930میں بھارت میں پیداہوئے۔70کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل الف نون میں الن کے کردار سے شہرت حاصل کرنےوالے کمال احمد رضوی نے اپنی اداکاری کالوہا منوایا۔
کمال احمدرضوی کےاس ڈرامےکی مقبولیت کایہ عالم تھاکہ لوگ پوراہفتہ اس کی نئی قسط آنےکاانتظار کرتےتھے، اورجب ڈرامہ آن ایئرہوتاتھاتوسڑکوں پر سناٹے ہوجاتےتھے۔
کمال احمد رضوی ایک اچھے اداکار اور ہدایت کار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے قلم کار بھی تھے ۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
کمال احمد رضوی نے جن تھیٹر اور ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں مسٹر شیطان، آدھی بات، بلاقی بدذات، چور مچائے شوراوردیگر شامل ہیں۔
کمال احمد رضوی کو شوگر کا عارضہ لاحق تھا۔ دوران علاج انھیں 17 دسمبر 2015ء کو دل کا دورہ پڑاوہ جانبرنہ ہوسکے،کمال احمد رضوی 85برس کی عمرمیں انتقال کرگئے، ان کے انتقال سے ادب اور مزاح نگاری کا ایک باب بند ہوگیا۔

Leave a reply