برطانیہ میں این ایچ ایس ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال شروع، ہسپتالوں میں بحران

برطانیہ میں این ایچ ایس کے ڈاکٹروں کی پانچ روزہ ہڑتال کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس کےباعث ہسپتالوں میں بحران پیداہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے ہسپتالوں میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث مریضوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی نگہداشت خود کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کی اپوائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے، جبکہ سپرفلو کے کیسز میں اضافے سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے حکومتی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔















