اےآئی کاشاہکار:فلم ’’ دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ کل ریلیزہوگی

0
8

اے آئی کی مدد سے تیار کردہ فلم’’ دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ 19 دسمبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اے آئی فیچر فلم دی نیکسٹ صلاح الدین پر منعقدہ پریس کانفرنس میں خالق قلمکار و ہدایتکار فرحان صدیقی کا فلم کے وژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ فلم غزہ فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کا پیغام ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دی نیکسٹ صلاح الدین انسانیت امن اور انسانی حقوق کی آواز ہے۔ جس کے ذریعے غزہ فلسطین کے عوام کے لیے یکجہتی کا پیغام دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پراُنہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں یہ اے آئی فلم سنیما کے نئے دور کی نمائندہ کے طور پر ابھرے گی۔ اے آئی فلم کو اردو، انگریزی، عربی اور بنگالی زبان میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply