ڈکی بھائی کوگرفتارکرنیوالےاین سی سی آئی اے کے 4افسران کے استعفے منظور

0
7

یوٹیوبرسعدالرحمان عرف(ڈکی بھائی) کو گرفتار کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت این سی سی آئی اے کے 4 افسران کے استعفے منظور کرلیے گئے۔
استعفیٰ دینےوالوں میں  ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ مجید شامل ہیں۔ افسران کا این سی سی آئی اے سے استعفیٰ 20 نومبر سے منظور کیا گیا۔
یادرہےکہ  ڈکی بھائی نے سرفراز چوہدری پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔محمد شعیب ریاض ڈکی بھائی کیس کے تفتیشی افسر تھے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہےکہ یوٹیوبر سعدالرحمان عرف (ڈکی بھائی) کورواں سال 16 اگست کو آن لائن جُوئے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت این سی سی آئی اےنے گرفتار کیا تھا۔
خیال رہےکہ ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نےاین سی سی آئی اے کے4افسران پر رشوت لینےکاالزام عائد کیاتھا۔جوکہ سچ ثابت ہواتھا۔جس کےباعث چودھری سرفرازسمیت چاروں افسران نےاستعفیٰ دئیےتھے۔جوکہ منظورہوگئےہیں۔

Leave a reply