سی ایس ایس 2026 کے امتحانات میں اہم تبدیلی کر دی گئی

0
9

سی ایس ایس 2026 کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا اہم فیصلہ ، ایک دن میں صرف ایک پرچہ ہوگا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس 2026 کے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت لازمی مضامین کے پرچے اب ایک دن میں صرف ایک ہی ہوگا۔ اس سے پہلے ایک دن میں 2 پرچے لیے جاتے تھے، لیکن نیا فیصلہ امیدواروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد امتحانات کے انعقاد کو بہتر اور منظم بنانا ہے، تاکہ امیدواروں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
فی الحال یہ فیصلہ سی ایس ایس 2026 سے نافذ العمل ہو گا اور امتحانات کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔یہ تبدیلی امیدواروں کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سے تیاری کے دوران ذہنی دباؤ کم ہوگا اور ہر پرچے پر زیادہ فوکس کیا جا سکے گا۔ اس حوالے سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مزید وضاحت دینے کی بھی تیاری کی ہے۔

Leave a reply