حکومت کاآئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی وصولیوں کا پانچ سالہ منصوبہ پیش

0
8

حکومت  پاکستان نے آئی ایم ایف کو اگلے پانچ سالوں کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولیوں کے تخمینے پیش کردیئے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں اضافے کا تخمینہ تیار کرلیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے وصولیاں 1,468 ارب روپے متوقع ہیں، جبکہ اگلے مالی سال کے لیے تخمینہ 1,638 ارب روپے ہے۔
رپورٹ میں شامل تاریخی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں 1,220 ارب روپے تھیں۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ فی الحال پیٹرول پر لیوی 79.62 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 75.41 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے فی لیٹر الگ سے پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر عائد ہے۔

Leave a reply