پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل

0
5

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل میں ایک نیا باب کھلے گا اور صارفین کو تیز رفتار اور جدید سہولیات میسر آئیں گی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اتھارٹی حکومت سے درخواست کرے گی کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان المبارک سے قبل منعقد کی جائے تاکہ ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ فائیو جی نیلامی سے متعلق انفارمیشن میمورنڈم آئندہ 10 سے 15 روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ان کے مطابق فائیو جی سروسز نہ صرف موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ کریں گی ۔

Leave a reply