معزول جج جہانگیری کامعاملہ: اسلام آباد بار کی ہڑتال، بیشتر وکلاء عدالتوں سے غیر حاضر

معزول جج طارق محمود جہانگیری کےحق میں اسلام آباد بار نے ہڑتال کی، بیشتر وکلاء عدالتوں سے غیر حاضررہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے معزول جج طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر ہڑتال کی گئی۔
وکلاکی جانب سے عدالتی کارروائی کا جزوی بائیکاٹ کیاگیا،ضلعی کچہری میں اب تک تقریباً 30 سے 40 فیصد کیسز میں وکلا پیش ہوئے۔
عدالت میں پیش ہونے والے وکلامیں بھی بیشتر نے ہڑتال کی بنیاد پر التوا مانگا،60 سے 70 فیصد وکلا ہڑتال کے باعث عدالتوں میں پیش ہی نہیں ہوئے۔
صدر بار نعیم گجر و بار انتظامیہ نے ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔















