توشہ خانہ ٹوکیس،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو10،10سال قیدکی سزا

0
5

عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو 10،10سال قیدکی سزاسنادی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کافیصلہ سنایا،اس موقع پردونوں ملزمان کمرہ عدالت میں موجودتھے۔
عدالت نےایف آئی اےاینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5کےتحت 10،10سال کی سزاسنائی،جبکہ پاکستان پینل کوڈکی دفعہ409کےتحت دونوں ملزمان کو7 ، 7 سال کی سزاسنائی گئی۔

بانی پی ٹی آ ئی اوربشریٰ بی بی کوایک کروڑ64لاکھ روپے جرمانےکی بھی سزاسنائی گئی۔عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کومجموعی طورپر 17،17سال قیدکی سزاسنادی گئی۔

واضح رہےکہ نیب نے 13جولائی 2024کوتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈالی تھی۔ دونوں ملزمان 37 دن تک اڈیالہ جیل میں نیب کی تحویل میں رہے اور تفتیش مکمل ہونےکے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
سپریم کورٹ سے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد 9 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل ہوا۔

Leave a reply