توشہ خانہ ٹوکیس کافیصلہ انصاف پرمبنی ہے،ملزمان نےتحائف کی قیمت کم لگوائی ،عطاتارڑ

0
6

توشہ خانہ ٹوکیس پرردعمل دیتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےکہا ہےکہ توشہ خانہ ٹوکیس کافیصلہ انصاف پرمبنی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے کروڑوں روپے کے تحفے کی قیمت بہت کم لگوائی۔
اپنےبیان میں وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ پبلک آفس ہولڈر کو سرکاری سطح پردیا جانے والاتحفہ ریاست کاہوتاہے۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےاپنےگھرمیں کاروبار بنایاہواتھا،توشہ خانہ ون کےتحائف کومارکیٹ میں فروخت کیاگیا،انہوں نےسوچاکچھ تحائف فروخت کردواس سےمنافع کمالو اور پیسےپاس رکھ لو،یہ احتساب کی بات کرتےہیں اوران پرکرپشن کےکیسز سامنے آتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کروڑوں روپے کے تحفے کی قیمت بہت کم لگوائی، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی اور اسٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر تحائف اپنی ذات کیلئے رکھ لیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس کی آج کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا ختم ہونے کے بعد شروع ہو گی، 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی۔

Leave a reply