پاکستان کی معاشی ترقی کیلئےبرآمدات میں اضافہ ناگزیرہے،وزیراعظم

0
9

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئےبرآمدات میں اضافہ ناگزیرہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات پرجائزہ اجلاس منعقدہواجس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں اہم فیصلےکئےگئے۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئےبرآمدات میں اضافہ ناگزیرہے،حکومت برآمدات میں اضافے کیلئےہرممکن سہولیات پہنچانےکیلئےکوشاں ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ چھوٹےاوردرمیانےدرجےکےکاروباروں کےفروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کرناہوگا ،اقدام سےبرآمدات کےشعبےمیں وسعت کے ساتھ روزگارکےمواقع بھی بڑھیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزراکومختلف صنعتی وتجارتی شہروں میں برآمدکنندگان کےپاس جانےکی ہدایت کی،اوریہ بھی ہدایت دی کہ کولڈچین اورصنعت وتجارت سےمنسلک شعبوں کےفروغ کیلئےصوبوں سےروابط بہتربنانے چائیے۔
وزیرعظم کومالی سال2025-26کی اب تک کی برآمدات ودرآمدات پربریفنگ دی گئی۔

Leave a reply