سوزوکی آلٹو 2026 پاکستان میں کب لانچ اور قیمت کتنی ہو گی؟

0
7

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر،سوزوکی آلٹو 2026 پاکستان میں کب لانچ اور قیمت کتنی ہو گی؟
سوزوکی آلٹو 2026 کو پاکستان میں نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے اور یہ گاڑی پہلے ہی صارفین میں خاص دلچسپی پیدا کرچکی ہے، کیونکہ اپنی کم قیمت، ایندھن کی بچت اور کم مینٹیننس لاگت کی وجہ سے آلٹو اب بھی پاکستان میں درمیانے طبقے کے خاندانوں کی پسندیدہ گاڑی ہے۔
پاکستان میں سڑکوں کی شہزادی کہلانے والی سوزوکی آلٹو اپنی 660سی سی انجن اور عملی ڈیزائن کی بدولت ہمیشہ مقبول رہی ہے۔ 2026 ماڈل بھی اسی کامیاب فارمولے پر پیش کیا جائے گا، جو شہر میں روزمرہ ڈرائیونگ اور ٹریفک کے حالات کیلئے موزوں ہے۔سوزوکی آلٹو 2026 کی پاکستان میں متوقع قیمتیں مختلف ویرینٹس کی مختلف ہوں گی۔
آٹو موبائل ذرائع کے مطابق آلٹو V1 مینوئل تقریباً 2.45 ملین روپے کی، آلٹو VXR مینوئل، تقریباً 2.85 ملین روپےآلٹو VXRA GS آٹو میٹک، تقریباً 3.05 ملین روپے،جبکہ آلٹو VXL آٹو میٹک تقریباً 3.25 ملین روپے کی ہو گی۔

Leave a reply