پاکستان کی ویمن کرکٹر سدرا نواز پیاگھرسدھارگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بلےباز سدرا نواز شادی کےبندھن میں بندگئیں۔
سدرانوازکی شادی کی پروقار تقریب لاہورکےفارم ہاؤس میں منعقدہوئی۔شادی کی تقریب میں دلہااوردلہن کےقریبی رشتےداروں نےشرکت کی۔
بارات سےقبل مہندی اور مایوں کی رسومات ہوئیں جس میں قومی وومن کرکٹرز نے شرکت کرکےخوب رنگ جمایا۔
شادی کےموقع پرقومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرانوازکاکہناتھاکہ زندگی کی نئی اننگزکاآغازہورہاہے،، اچھا لگ رہا ہے، سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی، ساتھی کھلاڑی تقریب میں شریک ہوں گی۔















