بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنوں یا افغانی، میری شادی ہے آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ، ماہین خان

معروف گلوکارراحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان نےتنقیدکرنےوالوں کو بھرپورجواب دیتےہوئے کہا کہ میں بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنوں یا چائنیز یا افغانستانی لباس پہنوں، جو مرضی پہنوں، میری شادی ہے آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔
حال ہی میں پاکستان کےلیجنڈگلوکارراحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی لاہور میں مایوں اور نکاح کی تقاریب منعقدہوئیں۔جس میں ماہین خان نے تقریب کویادگاربنانےکےلئے بھارتی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا۔
ماہین خان کی نکاح اور مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جیسےہی وائرل ہوئیں تو صارفین نےاُن پر تنقیدکےنشتربرسانے شروع کردئیے۔
تاہم ماہین خان نےبھی تنقیدکاجواب دینےکےلئےخاموشی توڑدی،اُنہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے لوگوں کی زندگیوں میں دخل دینا بند کریں۔میں بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنوں یا چائنیز یا افغانستانی لباس پہنوں، جو مرضی پہنوں، میری شادی ہے آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔
ماہین خان کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کسی نے انہیں سپورٹ کیا تو کسی نے ان کی بات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لباس پہننا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں۔















