پاکستان تجارت ،سرمایہ کاری اورشراکت داری کیلئےتیارہے،محمداورنگزیب

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ پاکستان تجارت ،سرمایہ کاری اورشراکت داری کیلئے تیار ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ وسینیٹرمحمداورنگزیب کاامریکی جریدےیوایس اےٹو ڈے کو انٹرویودیتےہوئےکہناتھاکہ مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئےنئےمواقع پیدا ہورہےہیں،ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہوااور مہنگائی 38فیصدسےکم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آگئی،آئی ٹی برآمدات 4ارب ڈالرسےمتجاوز،پانچ برس میں دوگناہونےکی توقع ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان تجارت ،سرمایہ کاری اورشراکت داری کیلئے تیارہے،پاکستان بحرانوں سےنکل کرمواقع اورترقی کےنئےدورمیں داخل ہورہا ہے،زراعت ،معدنیات ،کان کنی اورڈیجیٹل معیشت سرمایہ کاری کےترجیحی شعبےہیں۔















