ملکی قرض میں بڑااضافہ:حکومت نےرواں سال858ارب روپےقرض لےلیا

0
7

دستاوزیزا ت میں کہاگیاکہ وفاقی حکومت نےرواں مالی سال جولائی سےنومبر 858ارب روپےقرض لیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق گزشتہ ماہ نومبرکےدوران144ارب روپےکاقرض لیا،گزشتہ مالی سال اسی عرصےکےدوران741ارب روپےقرض لیاگیا،گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی سےنومبر117ارب سےزائدقرض لیا۔
اقتصادی امورڈویژن میں کہاگیاکہ گزشتہ ماہ نومبرکےدوران اکتوبر2025کی نسبت 4کروڑڈالراضافی حاصل کیا،نومبرمیں31کروڑ45لاکھ ڈالرباہمی معاہدوں اورکثیرالجہتی معاہدوں کےتحت حاصل کیے گئے ،نومبرکے دوران 19 کروڑ69لاکھ ڈالرکےنیاپاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیےگئے۔
اقتصادی امورڈویژن میں بتایاگیاکہ جولائی میں 198ارب روپے،اگست میں192ارب روپےقرض حاصل کیاگیا،ستمبرمیں124ارب روپےاوراکتوبرمیں133ارب روپےقرض حاصل کیاگیاتھا۔

Leave a reply