بانیٔ پاکستان کا 149 واں یومِ ولادت ملی جوش وجذبےکےساتھ منایاجارہاہے

0
9

ملت کا پاسباں ہے، محمد علی جناح ،بانیٔ پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 149 واں یومِ ولادت آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
آج دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا اور شہر قائد کراچی میں بابائےقوم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی ۔
ملک بھر میں یوم قائد کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں، جن میں آزاد اور خود مختار وطن ِ عزیز پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو اُن کی گراں قدر خدمات پرشاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

Leave a reply