قائد ڈے اور کرسمس پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
7

قائد ڈے اور کرسمس پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور وغیرہ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، دن میں موسم خوشگوار مگر سرد رہے گا۔اُدھرپشاور، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند کی توقع ہے۔دوسری جانب سندھ کےشہرسکھر، روہڑی، بینظیر آباداور میدانی علاقوں میں دھند رہے گی۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 سے 31 دسمبر کے دوران بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنیوالا سسٹم زیادہ موثر ثابت ہونے کا امکان ہے، اسی لیےصورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a reply