پاکستان سمیت دنیابھرمیں مسیحی برادری کرسمس منارہی ہے،وزیراعظم کی مبارکباد

0
6

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری ،امن ، رواداری، برداشت ، محبت اور خوشیوں کا اظہار کرنے کیلئے مذہبی جوش و جذبے کیساتھ کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔
آج دن کا آغازملک بھر کے چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں وطن کی سلامتی اور دیگر دعائیہ تقریبات کیساتھ ہوا۔
ملک بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، خصوصی تقریبات اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واشنگٹن، لندن، پیرس، ماسکو، دبئی اور دیگر شہر کرسمس کی رنگا رنگ سجاوٹ سے جگمگا گئے ہیں، کرسمس کی شام آتے ہی دنیا بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا آغاز ہوگیا۔

وزیراعظم مبارک باد:

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی بھائی پاکستان میں فعال، مثبت اور پُرامن برادری کی حیثیت سے قابل قدر کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے مثبت کردار کو سراہا اور ملک میں امن و خوشحالی کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ یہ کرسمس مسیحی برادری اور ہمارے ملک کیلئے باعث امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور احترام کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔

Leave a reply