2025 کے بہترین سمارٹ فونز کون کونسے ہیں؟ فہرست جاری

سال 2025 کے بہترین سمارٹ فونزکون کون سے ہیں؟رواں سال کے ٹاپ سمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی۔
جدیداے آئی سمارٹ فونز میں گلیکسی اور آئی فون عموماً اولین انتخاب سمجھے جاتے ہیں، مگر رواں برس ان کے مقابلے میں چین کے بڑے برانڈز نے بھی برابری کا مقابلہ کیا۔چین کے سمارٹ فونز برانڈز شاؤمی اور اووپو نے نا صرف بغیر کسی سمجھوتے کے بہترین فونز پیش کیے، بلکہ بعض پہلوؤں میں یہ فونز ایپل اور سام سنگ کو ٹکر دیتے اورپیچھے چھوڑ تے دکھائی دیتے ہیں۔
رواں سال متعارف کروائے گئےآنر میجک وی فائیو( Honor Magic V5) نےاس سیگمنٹ میں نمایاں ترین کامیابی حاصل کی،اس سمارٹ فون کے دونوں ڈسپلے دلکش، تیز اوراے آئی فیچر سے بھرپور ہیں، جبکہ اس فون کا عمدہ سٹیریو سپیکرز ملٹی میڈیا کے تجربے کو مزید شاندار بناتا ہے۔
رواں سال ایپل کا آئی فون سیونٹین پرو میکس(Apple iPhone 17 Pro Max) بہترین سمارٹ فونز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔2025 کے بہترین سمارٹ فونز کی فہرست میں تیسرے نمبر پرشاؤمی الٹرا ففٹین (Xiaomi 15 Ultra)نے جگہ بنائی،جوصارفین کا زبردست انتخاب رہا، اس فون کا منفرد ڈیزائن نا صرف دلفریب ہے، بلکہ آئیکونک شناخت بھی ہے۔اس کے بعد سام سنگ کمپنی کا روایتی طور پر نان فولڈ ایبل گلیکسی کا الٹیمیٹ ماڈل گلیگسی الٹرا ایس ٹوئنٹی فائیو(Samsung Galaxy S25 Ultra) بہت سی توقعات پر پورا اترا، صارفین کے مطابق ایک بہتر اور مضبوط ڈیوائس ہے۔
رواں سال کے ٹاپ سمارٹ فونز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر فولڈیبل ٹیکنالوجی کے عروج کی عکاسی کرتااووپوفائنڈ این فائیو(Oppo Find N5) ہے،اس میں جدید ترین سنیپ ڈریگن ایٹ ایلیٹ جنریشن کا چِپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کا آؤٹ لک نہایت نفاست کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے۔















