سکیورٹی خدشات کی بنا پرآج بلوچستان میں ٹرین سروس بندرہے گی

بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کےپیش نظرآج ٹرین سروس مکمل طورپر بند رہے گی۔
ریلوےحکام کاکہناہےکہ ناگزیروجوہات کی بناپربلوچستان میں ٹرین کی آمدورفت مکمل طورپرمعطل رکھنےکافیصلہ کیاگیاہے۔
ریلوےحکام کابتاناہےکہ کوئٹہ سےپشاورجانےوالی جعفرایکسپریس ،کراچی کےلئےبولان میل اورپشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس معطل کردی گئی ہیں۔
جعفرایکسپریس اوربولان میل کےساتھ چمن ٹرین کی سروس بھی آج کےدن کےلئے معطل رہےگی۔















