9مئی جلاؤگھیراؤکے2مقدمات کاتحریری فیصلہ جاری ، محمودالرشیدکومجموعی طور پر 33سال قیدکی سزا

0
9

9مئی جلاؤگھیراؤکے2مقدمات کاتحریری فیصلہ جاری ،میاں محمود الرشید کومجموعی طورپر33سال قیدکی سزااور6لاکھ روپےجرمانہ عائدکردیاگیا۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت نے9مئی جلاؤگھیراؤکے2مقدمات کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلےکےمطابق گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانےکےمقدمےمیں میاں محمودالرشیدکومجموعی طورپر33سال قیداور6لاکھ روپےجرمانےکی سزا،جبکہ یاسمین راشد،عمرسرفرازچیمہ اوراعجازچودھری کو10،10سال قیدکی سزاسنائی گئی۔
تحریری فیصلےمیں کہاگیاکہ میاں محمودالرشیدکوالگ الگ سیکشنزمیں سزائیں سنائی گئیں،انسداددہشت گردی عدالت نےجرم ثابت نہ ہونےسے23ملزمان کوبری کردیا۔عدالت نےرہنماؤں سمیت7ملزمان کوجرم ثابت ہونےپرقیدکی سزاسنائی۔
تحریری فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ پراسیکیوشن کےمطابق یاسمین راشدسمیت رہنماؤں نےجلاؤگھیراؤ کیلئے عوام میں انتشارپھیلایا،پراسیکیوشن نےمختلف واٹس ایپ میسجزاور70سوشل میڈیااکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں،ملزمان کےخلاف فرانزک رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئیں،جےآئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کوقصوروارقراردیا،ملزمان نےجےآئی ٹی کی رپورٹ کوکسی فورم پرچیلنج بھی نہیں کیا،ملزمان نےاپنےحتمی بیانات میں خودکومعصوم قراردیا،پراسیکیوشن اپناکیس ثابت کرنےمیں کامیاب رہا۔

Leave a reply