قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع

0
7

قومی ائیرلائن کی نجکاری کے بعد بڑی خوشخبری،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزنے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مارچ سے لندن کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو لندن ایئر پورٹ کیلئے ہفتہ وار 4 پروازوں کی سلاٹ مل گئی ہے۔پی آئی اے نے پابندی کے باعث سلاٹس محفوظ رکھنے کیلئے ترکش ایئر لائن کو دیے تھے، تاہم اب قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ہیتھرو ایئر پورٹ کو مارچ 2026 سے لندن کیلئے اپنی پروازیں شروع کرنے کیلئے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
پی آئی اے کاآئندہ سال مارچ میں فلائٹ آپریشن بحال ہونے سے برطانیہ اور پاکستان کےدرمیان فضائی رابطے بہتر ہونے کیساتھ سفر و سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a reply