فیلڈمارشل کانام سن کرمودی چھپ جاتاہے،بلاول بھٹو

0
37

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ فیلڈمارشل کانام سن کرمودی چھپ جاتاہے،مفاہمت کوکامیاب کرنےکےلئےسیاسی انتہاپسندی کوچھوڑناپڑےگا۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ جنگ میں فتح پورے پاکستان کی جیت ہے، اس کے بعد دنیا بھر میں مقبولیت ملی، ایک سال کے دوران بڑی کامیابی یہ ہے کہ فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی۔ جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی کیونکہ پاکستان انہی قربانیوں کی وجہ سے ایٹمی قوت بنا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مفاہمت کوکامیاب کرنےکےلئےسیاسی انتہاپسندی کوچھوڑناپڑےگا۔سیاست کوواپس سیاست کےدائرےمیں لاناہوگا،9مئی جیسےحملے،اداروں کوگالیاں سیاست کےدائرےمیں نہیں آتے ،پیپلزپارٹی وفاقی کےساتھ مل کرملک کےمسائل کاحل نکالےگی۔معاشی بحران سےنکلنےکےلئےسیاسی بحران سےنکلناضروری ہے۔

Leave a reply