اونرشپ کیس:عدالت نےتمام ڈپٹی کمشنرزکےقبضوں کے حوالے سے احکامات پر عملدرآمد روک دیا

0
28

پراپرٹی اونرشپ کیس میں عدالت نےتمام ڈپٹی کمشنرزکےقبضوں کےحوالے سے احکامات پرعملدر آمدروک دیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فیصل زمان خان نےپنجاب پروٹیکشن اونرشپ ایکٹ 2025کیخلاف پی ٹی آئی کےدوایم پی ایزسمیت 4 درخواستوں  پرسماعت کی۔
عدالت نےکہاکہ ڈپٹی کمشنراورکمشنرازخودقبضےختم کرانےکااختیارنہیں رکھتے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ ایکٹ کےتحت جائیدادسےمتعلق اختیارات انتظامیہ کودیکرآئین کی خلاف ورزی کی گئی،ڈسپورٹ ریزولیشن کمیٹی میں فریقین کووکیل کےذریعےپیش ہونےکی اجازت نہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ پراپرٹی اونرشپ ایکٹ اوراس کےتحت تمام اقدامات کالعدم قراردیےجائیں۔
درخواست میں  موقف اپنایاگیاکہ ایکٹ کےتحت جائیدادسےمتعلق اختیارات انتظامیہ کودیکرآئین کی خلاف ورزی کی گئی۔
عدالت نےکہاکہ اظہرصدیق صاحب کیااس معاملےکوسیاسی کرناضروری ہے،اتنی ٹرولنگ کےباوجوداس معاملےکواٹھایا،آپ نےدوپی ٹی آئی کےایم پی ایز کو لیکر درخواست دائرکی،ایم پی ایزنےاسمبلی میں اس ایکٹ کےخلاف تقریر کی، یہ اسمبلی میں توبولےنہیں یہاں درخواست دائرکردی،آپ نےاپنی پٹیشن فیس بک پرلگادی ہے،معاملےکوسیاست زدہ نہ کریں،معاملہ شہریوں کی پراپرٹیوں کاہے۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ آپ درخواست کےذریعےحکومت کوفائدہ دےرہےہیں۔
عدالت نےتمام ڈپٹی کمشنرزکےقبضوں کےحوالےسےاحکامات پرعملدرآمدروکتے ہوئےدرخواستوں کوسماعت کیلئےفل بینچ کیلئےبھجوادیا۔
عدالت نےکیسزکاریکارڈفل بینچ میں پیش کرنےکی ہدایت کرتےہوئے درخواست چھٹیوں کے بعد لاہور ہائیکورٹ کےمتعلقہ بینچ میں لگانےکی ہدایت کی۔

Leave a reply