مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں5500 روپےکی کمی

عالمی ومقامی ما رکیٹ میں مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کےحامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500روپےکی کمی ہونےسےفی تولہ سونا 4 لاکھ70 ہزار162 روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 4715روپےکی کمی ہونےسے10گرام سونےکی قیمت4 لاکھ 3ہزار 88روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 55ڈالرکی کمی ہونےسےفی اونس سونا4478روپےکاہوگیا۔
فی تولہ چاندی332روپے کی کمی سے 8075روپے پرآگئی10گرام چاندی کی قیمت284 روپے کی کمی سے6923روپے پر آگئی ،عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 76ڈالرپرآگئی۔















