وزیراعظم شہبازشریف کاخالدہ ضیاکےانتقال پرگہرےدکھ کااظہار

وزیراعظم شہبازشریف نےخالدہ ضیاکے انتقال پرگہرےدکھ کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ مشکل گھڑی میں بنگلہ دیش عوام کےساتھ کھڑےہیں۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف کاکہناتھاکہ خالدہ ضیاپاکستان کی پُرعزم دوست تھیں، پاکستان کی حکومت اور عوام اس غم کی گھڑی میں بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسابق وزیراعظم کےانتقال پرمرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ خالدہ ضیاء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم خالدضیابنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اورنیشلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن تھیں۔وہ پہلی بار 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم بنی اورخدمات انجام دیں۔















