فٹبالر رونالڈو نے تیسری مرتبہ مشرق وسطیٰ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نام کرلیا

0
44

پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال مشرق وسطیٰ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی میں منعقد ہ 2025 گلوب سوکر ایوارڈز میں مسلسل تیسری بار بہترین مڈل ایسٹ فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔40 سالہ فٹبالر نے تقریب کے دوران اپنے کیریئر کے ایک ہزار گول مکمل کرنے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔
رونالڈو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کھیلتے رہنا چاہتا ہوں۔ آپ جانتے ہیں میرا ہدف کیا ہے۔ میں مزید ٹرافیاں جیتنا چاہتا ہوں اور (1000 گولز) مکمل کرنا چاہتا ہوں ،میں ضرور اس نمبر تک پہنچوں گا، اگر کوئی انجری نہ ہوئی، ان شاء اللہ۔
النصر کی جانب سے الاخدود کے خلاف حالیہ میچ میں 2 گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 956 ہو چکی ہے اور وہ تاریخی ایک ہزار گولز کے سنگِ میل سے صرف 44 گول دور ہیں، یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو آج تک کوئی فٹبالر باضابطہ طور پر حاصل نہیں کر سکا۔

Leave a reply