ایف بی آرٹیکس ہدف حاصل کرنےمیں ناکام ،335ارب روپےکےشارٹ فال کاسامنا

0
39

سال 2025کی پہلی ششماہی میں ایف بی آرٹیکس ہدف حاصل کرنےمیں ناکام ،فیڈرل بورڈآف ریونیو کو335ارب روپےکےشارٹ فال کاسامناکرناپڑا۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آر کو جولائی تادسمبرپہلی ششماہی کاٹیکس ہدف حاصل نہ ہوسکا،پہلی ششماہی میں ٹیکس ہدف6ہزار490ارب روپےمقررتھا،پہلی ششماہی میں ایف بی آر6ہزار155ارب روپےکاٹیکس جمع کرسکا۔ دسمبر 2025 کاریونیوشارٹ فال تقریباً 25ارب روپےتک ریکارڈہوا۔
ذرائع کاکہناہےکہ جولائی تادسمبر292ارب روپےکاٹیکس ری فنڈز ادا کیا گیا،جولائی سےدسمبرتک انکم ٹیکس کی مدمیں3ہزار26ارب روپےسےزائدجمع ہوئے،پہلی ششماہی میں سیلزٹیکس کی مدمیں2ہزار 86 ارب روپے اکٹھے کیے گئے،جولائی تادسمبر400ارب روپےفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں جمع ہوئے۔
ذرائع کابتاناہےکہ پہلی ششماہی میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 642ارب روپے سے زائداکٹھےکیےگئے،گزشتہ مالی سال جولائی تادسمبر52لاکھ انکم ٹیکس گوشوارےجمع ہوئےتھے،رواں مالی سال جولائی تادسمبر70لاکھ سےزائدانکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے۔

Leave a reply