عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت 21 جنوری کو مقرر

0
40

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 21 جنوری کو مقرر کر دی ۔
غلام مرتضیٰ خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے، رجسٹرار آفس نے سماعت کے لیے کاز لسٹ بھی جاری کر دی ،تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا گیا۔ گزشتہ سماعت پر بانی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے پاکستان بار کے الیکشن کے باعث سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
اس سے قبل عدالتی حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے جواب جمع کرواتے ہوئے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریشن ہونے کی تردید کی تھی۔21 جنوری کو درخواست گزار غلام مرتضیٰ خان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ سماعت کے دوران دونوں جانب کے دلائل سنے جائیں گے ،جن کی روشنی میں عدالت فیصلہ سنائے گی ۔

Leave a reply