پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی راہ ہموار

پی ٹی آئی کی جانب سےعدالتی پٹیشن واپس لینے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے دائر کی گئی عدالتی پٹیشن واپس لے لی گئی جس کے بعد قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی راہ میں حائل بڑی قانونی رکاوٹ دور ہو گئی ۔
قانونی اعتراضات ختم ہونے کے نتیجے میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے پروسس کا آغاز ہو گیا اورسپیکر قومی اسمبلی 12 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق اہم اعلان کریں گے ۔ اس سے قبل سپیکر عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہیں کر سکتے تھے ۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات کے دوران آگاہ کیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اس وقت خالی ہے اور ان کی جماعت نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔














