شمالی کوریا کا نیا ملٹی پل راکٹ سسٹم، خطے میں تشویش کی لہر

0
39

شمالی کوریا کے رہنما’’ کم جونگ اُن ‘‘نے ایسے نئے ملٹی پل راکٹ لانچرز تیار کرنے والی ایک فیکٹری کا دورہ کیا ہے جو جنوبی کوریا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق میزائل پروگرام کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے کم جونگ اُن نے کہا کہ یہ نیا ہتھیار ہماری فوج کا اہم حملہ آور ذریعہ ہوگا کیونکہ یہ دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام اسٹریٹجک حملوں میں بھی استعمال ہو سکتا ہے، جو عموماً جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف اشارہ سمجھا جاتا ہے۔
کم جونگ اُن کا یہ دورہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پیانگ یانگ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے دو اسٹریٹجک طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے، جسے بیرونی خطرات کے خلاف جنگی تیاری کا مظہر قرار دیا گیا تھا۔

Leave a reply