9مئی ڈیجیٹل کیس:عادل راجہ،وجاہت سعیدسمیت دیگرکیخلاف عدالت کاتفصیلی فیصلہ جاری

0
42

اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت نے9مئی ڈیجیٹل کیس میں  عادل راجہ، صابر شاکر، وجاہت سعید ، معید پیرزادہ، سید اکبرحسین ،شاہین صبہائی اورحیدر مہدی کےخلاف تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےتفصیلی فیصلہ جاری کیا۔جس میں عادل راجہ، صابر شاکر، وجاہت سعید ، معید پیرزادہ، سید اکبرحسین ،شاہین صبہائی اورحیدر مہدی کیخلاف مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔
تفصیلی فیصلےکےمطابق ملزمان کودفعہ121تعزیرات پاکستان کےتحت مجرم قراردیاگیاہے،دفعہ 121کے تحت تمام ملزمان کوعمرقیدکی سزاسنائی گئی،ہرملزم پر5لاکھ روپےجرمانہ بھی عائدکیاگیاہے،ملزمان کو دفعہ120بی کےتحت بھی عمرقیدبامشقت کی سزاسنائی گئی ہے،دفعہ121اےکےتحت ملزمان کو10،10سال قیدبامشقت کی سزادی گئی،دفعہ 131کےتحت بھی ملزمان کو10،10سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی۔
تفصیلی فیصلےمیں کہاگیاہےکہ انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ڈبلیو11کے تحت5،5سال قیدبامشقت کی سزادی گئی،انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعہ21آئی کےتحت بھی 5سال قیدبامشقت سنائی گئی،تمام سزائیں ایک ہی وقت میں چلیں گی،ملزمان کودفعہ382بی کےتحت رعایت دی گئی ہے۔
فیصلےمیں عدالت نےمفرورملزمان کی گرفتاری کےلئے وارنٹ جاری کرنےکی ہدایت دی۔
تفصیلی فیصلےمیں لکھاگیاکہ مقدمہ تھانہ رمنااسلام آبادمیں10 جون 2023 کو درج کیاگیاتھا،ملزمان پرتعزیرات پاکستان دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعات کےتحت مقدمہ چلایاگیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزاسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے9 مئی کوریاستی اداروں کےخلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، صابر شاکر، وجاہت سعید ، معید پیرزادہ، سید اکبرحسین ،شاہین صبہائی اورحیدر مہدی کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزاسنائی تھی۔

Leave a reply