ٹرمپ کی احتجاج کےحق میں مداخلت کی دھمکی ،ایران نےردعمل دیدیا

0
38

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران میں احتجاج کےحق میں مداخلت کی دھمکی دی جس پرایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےردعمل دیتےہوئےکہاکہ خودمختاری کی خلاف ورزی پرمسلح افواج کومعلوم ہےکہاں نشانہ بناناہے۔
ایرانی وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نےایکس سابق (ٹوئٹر)پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ زرمبادلہ کی شرح میں اتارچڑھاؤسےمتاثرافرادکاپرامن احتجاج ان کا جائز حق ہے،تشددکےچندواقعات بھی سامنےآئے،امریکی صدرکوعلم ہوناچاہیےعوامی املاک پرمجرمانہ حملےناقابل برداشت ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نےلکھاکہ صدرٹرمپ کابیان سفارت کاری سےخوفزدہ عناصر کےزیراثرہے،ٹرمپ کاپیغام غیرذمہ دارانہ اورخطرناک ہے،ایرانی عوام داخلی امورمیں کسی بھی مداخلت کومستردکریں گے،ایرانی مسلح افواج الرٹ ہیں،خودمختاری کی خلاف ورزی پرمسلح افواج کومعلوم ہےکہاں نشانہ بناناہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ کئی روزسے ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔

Leave a reply