ہونڈاکی طرف سے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان

0
68

نئی گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔نئے سال کے آغاز پر ہونڈا سوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی ریٹیل قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
ہونڈا سوک نے چند دن قبل فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس میں تمام ویرئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور ِسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا ہے۔اس میں فرنٹ گرل کے نئے ڈیزائن سمیت کئی دیگر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، کمپنی کی جانب سے اس سےقبل  گاڑی کی بکنگ کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔نئے سال کے موقع پر یکم جنوری سے اپڈیٹڈ سِوک فیس لفٹ کی باضابطہ تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔
پاکستان میں ہونڈا سِوک سٹینڈرڈ کی قیمت 84,99,000 روپے مقرر کی گئی ہے، ہونڈا سِوک اورئیل کی قیمت 88,34,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہونڈا سِوک آر ایس کی قیمت ایک کروڑ ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں تعارفی ہیں، جوصرف محدود مدت کیلئے برقرار رہیں گی۔

Leave a reply