سپیکرقومی اسمبلی سے عامر ڈوگر کی ملاقات، محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا مطالبہ

0
54

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی کےچیف وہپ عامر ڈوگر نے ملاقات کی اور اپوزیشن لیڈر سے متعلق عدالتی دستاویزات اسپیکر کے حوالے کیں۔
تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کےدرمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف درج مقدمات عدالت سے واپس لینے سے متعلق دستاویزات سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کیں۔اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سمیت ہر معاملہ قاعدے، قانون اور آئین کے مطابق طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔
سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے ازسرِنو طریقہ کار شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد بالکل واضح ہیں، جن کی روشنی میں تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a reply