پی ٹی آئی کوبڑادھچکا، 9مئی واقعات میں سہیل آفریدی بھی ملوث نکلے

0
9

پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمورجھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
پنجاب فارنزک لیبارٹری نے پشاورپولیس کی درخواست پر9 مئی واقعات کی ویڈیوزاور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا اور متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے ۔ تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی اور پولیس نے ویڈیوز پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجی تھی۔

Leave a reply