قومی اسمبلی اجلاس:مختلف بل پیش کردئیےگئے

0
37

قومی اسمبلی اجلاس میں لاہور بہاولنگر موٹروے منصوبے کو وفاقی تحویل میں لینے سے سمیت مختلف بل پیش کردئیےگئے۔
سپیکر ایا زصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا،جس میں لاہور بہاولنگر موٹروے منصوبے کو وفاقی تحویل میں لینے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیاگیا، توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر نے پیش کیا۔
سیدنویدقمرنےکہاکہ متعلقہ وزیریہاں نہیں ہیں، نہ ہی وزیرمواصلات موجودہیں۔
وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی ارمغان سبحانی نےجواب دیاکہ سکھر حیدرآباد موٹروے حکومت کے سب سے زیادہ ترجیحی اسکیم ہے،اس کے پانچ پیکجز ہیں، اگنور کرنے والی کوئی بات نہیں ، یہ واقعی پاکستان کے لئے بیک بون ہے۔
رہنماپیپلزپارٹی شرمیلافاروقی بولیں کہ یہ مکمل طور پر صوبائی منصوبہ ہے،پی ایس ڈی میں کوئی بھی منصوبہ نہیں ڈال سکتے،اس کی ڈیزائن فائنل نہیں ہوئی۔
وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی ارمغان سبحانی نےکہاکہ  ایک پینی بھی ڈائیورٹ نہیں کی جارہی۔
رہنماپیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ نےکہاکہ حکومت کے ساتھ اعتماد کا یہ حال ہے کہ ایک دن آرڈیننس بغیر دستخط کے جاری کرتے ہیں، ہمیں آپ کی نیت کا پتہ ہے اور طریقہ واردات کا بھی پتہ ہے،منسٹر صاحب اس ایوان میں آتے نہیں ہیں،نیت ٹھیک ہے تو منسٹر صاحب آکے پالیسی بیان دیں، نالائق ٹیم کے ساتھ کام نہیں ہوسکتا۔
وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی ارمغان سبحانی نےجواب دیاکہ کراچی حیدر آباد سکھر موٹروے بنے گی۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےمعاملہ پلاننگ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
رہنماپیپلزپارٹی شرمیلہ فاروقی نےنیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس میں مزید ترمیم کا بل پیش کرتےہوئےکہاکہ یہ بل اس لیے لائی ہوں کیونکہ پارٹیشن سے پہلے کے کئی لوگوں سے کاغذات مانگے جاتے ہیں جو کہ نہیں ہیں، پارٹیشن سے پہلے کے کاغذات لوگ کہاں سے لائیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے نورعالم خان نےانکشاف کیاکہ میرا شناختی کارڈ کینسل کردیاگیاہے۔یہ انکشاف خودنورعالم خان نےکیا۔انہوں نےکہاکہ ایس این جی پی ایل والوں نے خط لکھا اور نادرا نے کینسل کیا، نہ گھر میرے نام تھا نہ میٹر میرے نام تھا،میرے نام پرکچھ نکلا ہی نہیں، بلاک بھی نہیں میرا کارڈ کینسل کیا گیا۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہاکہ آپ مجھے لکھ کر دیں اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 16 جنوری بروز جمعہ دن 11 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

Leave a reply