سندھ میں شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نےشبِ معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کےفیصلے کے مطابق شب معراج کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 27 رجب کو عام تعطیل ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ کےنوٹیفکیشن کےمطابق 17جنوری بروزہفتہ سندھ کےتمام تعلیمی ادارےبندرہیں گے۔
تعطیل کا اعلان عوامی جذبات اور مذہبی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ شہری شبِ معراج کی مناسبت سے عبادات میں یکسوئی کے ساتھ حصہ لے سکیں۔
واضح رہے کہ شبِ معراج اسلامی تاریخ کا ایک اہم اور مقدس موقع ہے، جس کے سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی عبادات اور محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔















