پی سی بی کی جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق

0
26

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، جبکہ سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دیگر میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔ تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا۔جبکہ میچ کاآغازشام 6بجےہوگا۔
یہ سیریز آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔
یہ مارچ 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ سیریز، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین میچز بھی پاکستان میں کھیلے گئے، جو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پی سی بی حکام کے مطابق ہم آسٹریلیا کی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی پر پُرجوش ہیں۔

Leave a reply