زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا فیصلہ

0
34

حکومت نےکراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے ساحلی شہر کراچی کے قریب واقع زیارت حسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرے پر ماحول دوست، سپورٹس اور لائف سٹائل ٹورازم پر مشتمل جامع سیاحتی منصوبہ متعارف کروایا جائے گا۔
کراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کے منصوبے پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔
جزیرے کو کراچی کے ایسٹرن زون سے زمینی راستے کے ذریعے منسلک کیا جائے گا، جس سے سیاحوں کو آسان رسائی حاصل ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ منصوبے میں ساحلی ماحول کے تحفظ کو ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ ماحولیاتی ذمہ داری بھی نبھائی جائے۔
بلاشبہ حکومت ِپاکستان کی ساحلی پٹی کو معاشی انجن بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ زیارت حسن شاہ جزیرہ بلیو اکانومی کی نئی مثال بن کر ابھرے گا۔
واضح رہےکہ زیارت حسن شاہ آئی لینڈ کو جدید سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ اس منصوبے کے تحت اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

Leave a reply