یوٹیوب پر 140 سال طویل پرُاسرار وائرل ویڈیو کا معما حل ہو گیا

0
52

یوٹیوبرز کیلئے اہم خبر،یوٹیوب پر 140 سال طویل پرُاسرار وائرل ویڈیو کا معما حل ہو گیا۔
یوٹیوب پر 140 سال طویل پراسرار وائرل ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ،مگر اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔یہ ویڈیو یوٹیوب چینل شینائر( shinywr) سے اپ لوڈ کی گئی، جس کا دورانیہ پلیٹ فارم پر 1,234,567 گھنٹے 30 منٹ دکھایا گیا، جو تقریباً 140 سال بنتاہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ ویڈیو کے اندر کچھ بھی موجود نہیں، نہ کوئی تصویر، نہ آواز اور نہ ہی کوئی کہانی ،صرف ایک سیاہ سکرین اور سوالیہ نشان کا آئیکن اس کی پہچان ہے، تاہم صارفین چینل پر جب اس ویڈیوکو دیکھنا شروع کرتے ہیں، تو اس کا دورانیہ حیران کن طور پر 140 سال دکھائی دیتا ہے ،جو آہستہ آہستہ بڑھتا ہے،لہٰذا صارفین اسے طویل ترین ویڈیو قرار دینے لگ گئے، تاہم ویڈیو چلنے پر اس کی ٹائم لائن صرف 12 گھنٹے، 34 منٹ اور 56 سیکنڈ تک محدود رہتی ہے، جس کے بعد ویڈیو اچانک ختم ہوجاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کی تکنیکی حدیں کسی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ تقریباً 12 گھنٹے یا 128 جی بی سائز تک ہی محفوظ اور پلے کرنے کی اجازت دیتی ہیں، اسی لیے فیکٹ چیک کے مطابق یہ کوئی واقعی 140 سال لمبی ویڈیو نہیں ،بلکہ یوٹیوب کے میٹا ڈیٹا میں پیدا ہونیوالا ایک تکنیکی گلچ ہے، لہٰذا یوٹیوب پر دکھائی دینے والی 140 سال طویل ویڈیو کا معما حل ہو گیا ہے، کیونکہ یو ٹیوب کا اس قدر طویل دورانیہ دکھائی دینا ایک تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے۔

Leave a reply