ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ:ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ملک میں مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہفتہ وار مہنگائی 0.25 فیصد اضافے کے بعد 3.87 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ٹماٹر 27.64 فیصد، گندم کا آٹا 3.26 فیصد اور انڈے 2.19 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 7 فیصد تک اضافہ ہوا، جیسا کہ ادارہ شماریات نے بتایا۔ اس کے علاوہ سرخ مرچ، دال مونگ، خشک دودھ اور لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6.72 فیصد، پیاز 3.82 فیصد اور چکن 1.66 فیصد سستا ہوا۔ نمک، دال چنا، چاول، گھی اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 35 فیصد جبکہ انڈوں کی قیمت میں 21 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی قیمتوں میں 10.43 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔















